حکومت مشکل وقت میں مزدوروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔رزاق داؤد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت مشکل وقت میں مزدوروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔رزاق داؤد
حکومت مشکل وقت میں مزدوروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔رزاق داؤد

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مشکل کی اِس گھڑی میں مزدوروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یومِ مزدور کے موقعے پر میں اپنے مزدور بھائیوں کو ایک یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں۔

وزیرِ اعظم کے مشیر رزاق داؤد نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن سے گھر پر بے روزگار بیٹھے مزدوروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مزدور خود کو اکیلا نہ سمجھیں۔

مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری نے کہا کہ حکومت مزدوروں کومشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی جبکہ آپ کا تحفظ ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ 

Related Posts