پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اعلان آج کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اعلان آج کیا جائے گا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اعلان آج کیا جائے گا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا، پٹرول 4 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول 4 روپے 20 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 3 روپے 50 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی گئی.

اوگرا نے گزشتہ ماہ 30 مئی کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رودوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔ اوگرا نے پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کی تجویز دی تھی۔ اوگرا کی سمری پر وزارت خزانہ وزیراعظم سے اجازت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔

مزید پڑھیں: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر17 مئی کے روز بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Related Posts