پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابوظہبی: پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں افتخار احمد اور کولن منرو کی عمدہ بیٹنگ کے باعث اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 22ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت لیا اور دفاعی چیمپین کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد کھیل کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

پی ایس ایل 6 کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنار کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دے دیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ  20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے 54 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے شاندار 81 رنز بنائے۔ دوسری جانب سے نجیب اللہ زادران نے بھی کراچی کنگز کا خوب ساتھ دیا اور 71 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

بعد ازاں شرجیل خان 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ مارٹن گپٹل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تھسارا پریرا بغیر کوئی رن بنائے اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

کنگز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، عاکف جاوید، علی خان اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔مجموعی طور پر کراچی کنگز کی ٹیم 190 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

اس کے بعد اسلام آباد یونائٹیڈ کے اوپنرز نے 28 رنز کا ابتدائی اسکور فراہم کیا تاہم عثمان خواجہ 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور محمد اخلاق نے بھی 1 رن بنایا۔ 41 رنز پر 2 وکٹیں گر چکی تھیں۔

افتخار احمد اور کولن منرو نے اننگز کو آگے بڑھایا۔شروع کے 10 اوورز میں دونوں کھلاڑی بہتر کھیل پیش نہ کرسکے، تاہم منرو نے جارحانہ کھیل کا آغاز کیا۔ اس دوران 34 کے اسکور پر کیچ بھی دیا تاہم فیلڈرز انہیں آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔

دفاعی چیمپینز کی ناقص فیلڈنگ کے باعث اسلام آباد یونائٹیڈ کو کافی سہارا ملا۔ پریرا کا صرف 1 اوور اسلام آباد کو 23 رنز دے گیا۔ منرو مڈ آف فیلڈر کو ایک بار پھر کیچ دے بیٹھے تاہم فیصلہ نوبال کے باعث منرو کے حق میں ہوا۔

دو بار مسلسل کیچ آؤٹ سے بچنے کے بعد منرو نے موقعے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کو مزید آگے بڑھایا اور کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔ 150 رنز کی شراکت سے اسلام آباد 8 گیند قبل ہی شاندار فتح سے ہمکنار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دیدی

Related Posts