وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کے مابین ہم آہنگی پر مکمل یقین رکھتی ہے جبکہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ دینے والے جسٹس وقار احمد کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان کا دفاع کرنے والی پاک فوج کو سزائے موت کے معاملے پر سخت تشویش ہے، جسٹس وقار نے متنازعہ فیصلہ دیا۔
وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی سزائے موت کے معاملے پر حکومت کی طرف سےپاک فوج کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس کا عندیہ دیا۔
The Government is totally committed to ensuring harmony between state institutions. To this end, we're going to file judicial reference against the unprecedented scandalous act of Justice Waqar.
Pak Army, the defenders of 🇵🇰 deserve full support in their grievance on the matter.
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) December 20, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت نے بین الاقوامی امن کو خطرے میں ڈالا، ہم بھارت کو ایک اور سبق سکھائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت صرف اپنے نسل پرست ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت کی طرف سے کوئی بھی محاذ آرائی کی گئی، تو ہماری جنگ کے لیے تیار فوج اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔مودی حکومت کو نیا سبق سکھادیں گے۔
مزید پڑھیں: ہم بھارت کو سبق سکھانے کے لیے تیار ہیں۔ زرتاج گل وزیر