حکومت قیمتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے، زاہد اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zahid Awan expresses concern over shortage of urea fertilizer

کراچی :سینئر سیاسی، سماجی و تاجررہنماء زاہد اعوان نے کہا ہے کہ روزانہ بجلی مہنگی کرکے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے کی دو مہینوں میں چوتھی سمری کو مسترد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فروٹ منڈی میں اپنے دفتر میں منعقدہ تارجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

زاہد اعوان نے ملک میں بجلی، گیس، آٹا، چینی، گھی، تیل، دالوں سمیت روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قیمتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافہ ناقابل قبول اقدام ہے، اس سے ملکی معیشت اور عوام کی قوت خرید بھی مزید متاثر ہوگی۔

ریاست مدینہ طرز حکومت کے دعویدار حکمران اپنے وعدوں کے برعکس مہنگائی کاطوفان اور غربت کی بجائے غریب ختم کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مزید پڑھیں: آج قیمتیں بڑھنے کا امکان، کراچی میں پیٹرول غائب،شہری پریشان

ایک ماہ کے دوران بجلی کے فی یونٹ 4 روپے 31 پیسے اضافہ غربت ظلم و نا انصافیوں کے مارے عوام پر سراسر ظلم ہے،موجودہ حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے ڈھائی سال سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے لیکن قوم کے ساتھ کیاگیا ایک وعدہ بھی وفا نہیں کیا ہے۔

زاہد اعوان نے کہا کہ حکومت پہلے ہی مہنگائی کے جن پر قابو پانے کیلئے کوشش کر رہی ہے ایسے میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کو مزید دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں، بجلی اور پیٹرولیم قیمتوں میں باربار اضافہ عوام کو خودکشیوں پر مجبور کررہا ہے، حکومت عوام دشمن پالیسیوں سے گریز کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

Related Posts