راولپنڈی:چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی ظہیراحمداعوان نے کہاہے کہ اندرون شہر واسا سپلائی لائنیں تباہ ہوچکی ہیں۔گندے سیوریج ملے پانی سے شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ہم نے باقاعدہ تصویروں اور ویڈیو سے مختلف علاقوں میں سپلائی لائنیز اور والز کی لیکچ کی نشاندہی کر رکھی ہے۔
ظفرالحق روڈ یونین کونسل 31 میں جب کھدائی کی گئی تو انتہائی بوسیدہ مختلف جگہوں سے زنگ آلود سوراخ والی پائپ لائنیں نکالی گئی جس سے پچھلے بیس سالوں سے اہلیان علاقوں کو پانی سپلائی کیا جا رہا تھا جس سے اہلیان علاقے میں کالے یرقان گردوں معدے جلد کی بیماریاں میں مبتلا ہیں۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں پانی کا شدید بحران: شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے