غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CDA anti-encroachment operations continue

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا آپریشن جاری ہے۔ اس آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ شعبے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ بھر پور معاونت کر رہے ہیں۔

سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے سیکٹرG-10/3میں سرکاری مکان کے ساتھ غیر قانونی طور پر تعمیر کئے جانے والا ایک کمرہ اور باؤنڈری وال کو مسمار کر دیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں سی ڈی اے کے اعلیٰ افسر محمود علی کی جعلسازی سامنے آ گئی

کلب روڈ پر واقع ریجنسی ہوٹل کے عقب میں سرکاری اراضی پر پالتو جانوروں کے لیے بنائے گئے تین شیڈز، ایک سیکورٹی کیبن، رہائش کے لیے لگائے گئے خیمے، برکی جنریٹرز اور دو کنال سرکاری اراضی پر لگائی گئی فینس کو ختم کر دیا۔

اسی طرح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم نے جی ٹی روڈ سرائے خربوزہ میں سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی ایک باؤنڈری وال کو بھی مسمار کر دیا۔

علاوہ ازیں آبپارہ سٹاپ کے ڈبل روڈ پر دونوں اطراف فٹ پاتھ پر لگائے گئے عارضی ٹھیلے بھی ختم کردیئے ہیں جبکہ دوبارہ تجاوزات کے سد باب کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے کی بھی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے جو مانیٹرنگ کریں گی۔

Related Posts