حکومت کے معاشی اقدامات، سالانہ 9 ارب ڈالر کا قرض اور سود واپس کیا گیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
حکومت کے معاشی اقدامات، سالانہ 9 ارب ڈالر کا قرض اور سود واپس کیا گیا
حکومت کے معاشی اقدامات، سالانہ 9 ارب ڈالر کا قرض اور سود واپس کیا گیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے دورِ حکومت میں سالانہ اوسطاً 9 ارب 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سود اور قرض کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی دورِ حکومت میں 5 سال کے دوران اوسطاً 5 اعشاریہ 414 ارب ڈالر قرض واپس کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی نے سالانہ کم و بیش 4 ارب ڈالر زیادہ واپس کیے۔ اگست 2018 سے اکتوبر 2021 تک 38 ارب ڈالر قرض لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گرین لائن بس سروس مکمل فعال، روزانہ 1 لاکھ 35ہزار شہری سفر کرینگے

حکومت نے اگست 2018 سے لے کر اکتوبر 2021 تک 29 ارب 81 کروڑ 50 لاکھ ڈالر غیر ملکی قرض واپس کردیا۔ یکم اگست 2018 سے 31 اکتوبر 2021 تک 38 ارب 80 ڈالر غیر ملکی قرض اور گرانٹس لی گئیں جس میں سے گرانٹس 1 ارب ڈالر رہیں۔

آگے چل کر حکومت نے اگست 2018 سے اکتوبر 2021 تک  39 ماہ میں 29 اعشاریہ 815 ارب ڈالر اصل زر اور سود کی مد میں ادائیگی کی۔ جولائی 2013 سے جون 2018 تک ن لیگ نے 5سال میں 49 اعشاریہ 762 ارب ڈالر غیر ملکی قرض لیا۔

ن لیگ نے 5سال میں 27 اعشاریہ 071 ارب ڈالر قرض واپس بھی کیا۔ خالص قرض کی مد میں ن لیگی حکومت نے 22 اعشاریہ 691 ارب ؑڈالرحاصل کیا ا ور27 اعشاریہ 071 ارب واپس کیا جو سالانہ 5 اعشاریہ 414 ارب ڈالر بنتا ہے۔ 

Related Posts