ٹیکس ریفنڈ: حکومت نے برآمد کنندگان کو 17 ارب 67 کروڑ جاری کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sales Tax Payable to SRB on manpower supply set aside

حکومتِ پاکستان نے برآمد کنندگان کو ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 17 ارب 67 کروڑ روپے کی رقم جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ برآمدات میں اضافہ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

وفاقی وزارتِ تجارت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق برآمدات کے کاروبار سے منسلک افراد کو ٹیکس ریفنڈ سہولت دینے کے لیے 17 ارب 67 کروڑ کی خطیر رقم جاری کی گئی۔

وزارتِ تجارت اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت ٹیکسٹائل ویلیو چین کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا چاہتی ہے جس کے لیے پہلے بھی اقدامات کیے گئے جس سے برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ اقدام برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے ہے۔

اعلامیے کے مطابق ٹیکس ریفنڈ کے اجراء سے برآمد کنندگان کا کام آسان ہوگا، جبکہ زیر التوا واجبات کی ادائیگی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی حکومت نے کاروباری طبقے کے لیے گیس اور بجلی میں سبسڈی دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے بھی اب پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی ، موڈیز نے بھی پاکستان کی ریٹنگ منفی سے مثبت کر دی ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے ہمراہ 3 دسمبر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں اقتصادی کارکردگی کی بحث چل رہی ہے،دنیا کی معیشت پر نظر رکھنے والے بڑے اداروں نے پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی۔

حفیظ شیخ کاکہناتھا کہ رواں مالی سال میں مالیاتی خسارے کو کم کیا گیا،تجارتی خسارے کو کم کیا گیا،فارن ایکسچینج ریزرو میں استحکام ہے۔ عالمی بینک کے صدر نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے امداد میں تین ارب ڈالر کا اضافہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا کاروباری طبقے کے لیے گیس اور بجلی میں سبسڈی دینے کا اعلان

Related Posts