لاہور: وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر حکومتِ پنجاب نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرکے مختلف مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں پانی کی قلت اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی بزدار حکومت کیلئے مسئلہ بنی ہوئی تھی جس کے حل کیلئے حکومتِ پنجاب حرکت میں آگئی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں ایک بڑا واٹر اسٹوریج ٹینک تیار کر لیا گیا ہے جسے لاؤرنس روڈ پر تعمیر کیا گیا۔ اسٹوریج ٹینک کی گنجائش 14 لاکھ گیلن رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرکے عوام کے کام میں لانے کیلئے دیگر منصوبوں پر بھی کام شروع کردیا ہے جن پر جلد پیشرفت متوقع ہے۔
اس حوالے سے گزشتہ روز حکومتِ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے لاہور میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کا ٹیسٹ ٹرائل مکمل کر لیا جس کی گنجائش 14 لاکھ گیلن ہے۔
حکومتِ پنجاب نے اِس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دِکھایا گیا ہے کہ بارش کا پانی انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک میں ذخیرہ کیا جارہا ہے جس کے اردگرد حکومت کے مختلف اہلکار اور افسران موجود ہیں۔
Test trial of Underground Water Storage Tank near Lawrence Road, Lahore:
▪︎It has capacity to store upto 1.4 Million Gallons rain water.
▪︎If successful, more such projects will be started across province. pic.twitter.com/nopjhxUzos— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) July 12, 2020
یہ بھی پڑھیں: پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی غائب، کراچی کے لوگ پانی کو ترس گئے