حکومت اور فو ج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، دونوں ایک پیج پرہیں ،آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اور فو ج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، دونوں ایک پیج پرہیں ،آئی ایس پی آر
حکومت اور فو ج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، دونوں ایک پیج پرہیں ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت اور فو ج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے اور دونوں ایک پیج پر ہیں۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دونوں ایک پیج پر ہیں، دونوں آپس میں رابطے میں ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج اور حکومت کی ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں، آرمی چیف اور وزیر اعظم دونوں رابطے میں ہیں کیوں کہ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ دونوں رابطے میں رہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جب بھی ضرورت ہو دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی ہیں مگر یہ علیحدہ بات ہے کہ ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوگی ، انہوں نے کہا کہ آئین ذمہ داری کے مطابق جمہوری حکومت کی حمایت کررہےہیں،حکومت اور فوج ایک پیج پرہے۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے

Related Posts