ایمریٹس نے بہترین سفری سہولیات پر پیسنجر چوائس ایوارڈز اپنے نام کرلئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمریٹس نے موسم سرما میں دبئی کا سفر کرنے والے صارفین کیلئے سہولت متعارف کرادی
ایمریٹس نے موسم سرما میں دبئی کا سفر کرنے والے صارفین کیلئے سہولت متعارف کرادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ایمریٹس نے دوران سفر بہترین سہولیات کی فراہمی پر سنگاپور میں اپیکس 2020 ریجنل پیسنجر چوائس ایوارڈز میں بیسٹ وائی فائی اور بیسٹ فوڈ اینڈ بیوریج ان مڈل ایسٹ کے ایوارڈز جیت لئے ہیں۔

ایمریٹس نے اپنے بہترین علاقائی کھانوں اور شاندار مشروبات پر بیسٹ فوڈ اینڈ بیوریج ایوارڈ حاصل کیا۔ ہر سال ایمریٹس کی جانب سے فرسٹ، بزنس اکانومی کلاس کے مسافروں کو دوران سفر 11 کروڑ کھانے کے پیک پیش کئے جاتے ہیں۔

ایمریٹس کے دبئی میں 1800 شیفس تقریبا 12 ہزار 450 انواع و اقسام کے کھانے تیار کرتے ہیں۔ ایئرلائن کے شیفس کی توجہ اس بات پر ہوتی ہے کہ انتہائی اعلیٰ معیار کی تازہ اشیاء کے ساتھ سادگی اور اچھے انداز سے کھانے کی چیزیں تیار کی جائیں۔

ایمریٹس اپنے مقامی سپلائیرز اور ماہرین کے تعاون سے دنیا بھر میں اپنی دیرینہ شراکت داریوں کے ذریعے دوران سفر بہترین معیار کی مصنوعات فراہم کرتا ہے۔ ایمریٹس نے اپیکس 2020 ریجنل پیسنجر چوائس ایوارڈز میں بیسٹ وائی فائی ان دی مڈل ایسٹ ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں :پی ایس او کی مالی مشکلات میں اضافہ، وصولیاں 308 ارب روپے تک پہنچ گئیں

اسکے تمام طیاروں کے بیڑے میں وائی فائی کی سہولت ہے اور ایمریٹس تمام کلاس کے مسافروں کو کسی ایک ایپلی کیشن پر 20MBکا اعزازی ڈیٹا یا کسی مشہور میسیجنگ ایپلی کیشنز پر دو گھنٹے کے لئے لامحدود ٹیکسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ تقریبا 10 لاکھ سے زائد مسافر وائی فائی سے لاگ آن ہوتے ہیں اور 40 فیصد مسافر لامحدود مفت ٹیکسٹ کے آپشن کا انتخاب کرتے ہیں تاکہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

ایمریٹس اسکائی وارڈز کے اراکین بھی اپنی ممبرشپ کی ٹیئر اور سفری کلاس کے مطابق خصوصی مراعات سے مستفید ہوسکتے ہیں جن میں فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس میں سفر کرنے والوں اور اکانومی میں گولڈ اور پلاٹینیئم ممبرز کو مفت لامحدود وائی فائی کی فراہمی شامل ہے۔

ایمریٹس نے اپنے A380جہازوں میں تیزرفتار وائی فائی کی فراہمی کے لئے پروگرام کو اپ گریڈ کرنے کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایمریٹس کی جانب سے سفر کے دوران بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے مسلسل سرمایہ کاری کا حصہ ہے۔

اس ضمن میں اگلے دو سالوں کے دوران 55 جہازوں تیزرفتار براڈ بینڈ نصب ہوجائے گا۔

Related Posts