حکومت مہنگائی میں کمی لانے کے لیے مخلصانہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت مہنگائی میں کمی لانے کے لیے مخلصانہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔شبلی فراز
حکومت مہنگائی میں کمی لانے کے لیے مخلصانہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔شبلی فراز

اسلام آباد: قومی سینیٹ میں وفاقی حکومت کے قائدِ ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت مہنگائی میں کمی لانے کے لیے مخلصانہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے قائدِ ایوان شبلی فراز نے کہا کہ ملک کی معیشت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جامع پالیسیوں کی بدولت استحکام کی منزل کو جلد پا لے گی۔

قائدِ ایوان شبلی فراز نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت رجحان رکھتے ہیں جو خوش آئند ہے جس سے مہنگائی میں کمی لانے کے لیے حکومت کی مخلصانہ کاوشوں کا اندازہ کیاجاسکتا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہیں معاشی مشکلات سے نکالا جائے۔ درآمدات و برآمدات میں فرق ختم کرنے سے مسائل پر قابو پانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اِس وقت ملکی درآمدات زیادہ جبکہ برآمدات کا حجم کم ہے جس کے خلاف حکومت نے درآمدات مخالف پالیسی اپنائی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں مزید کمی ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر6 روز قبل  اپنے پیغام میں  اسد عمر نے کہا کہ اِس ہفتے جاری ہونے والی شماریات کے مطابق مہنگائی میں مزید کمی ہوئی ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے میں افراطِ زر کم ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسد عمر نے عوام کو مہنگائی میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی

Related Posts