تاجروں کیلئے اچھی خبر، بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاجروں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی، حکومت نے تاجروں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے 6 ہزار روپے کے فکس ٹیکس کی وصولی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

تاجروں کے بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ (ن) لیگ کی اعلٰی قیادت کے کہنے پر کیا گیا ہے۔

بجلی بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی سے سالانہ 30 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہونا تھا تاہم اب 30 ارب روپے کا اضافی ٹیکس دوسرے شعبوں پر مزید ٹیکس لگا کر پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق دوسرے شعبوں پر ٹیکس صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لگایا جائے گا۔

یاد رہے کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے 6 ہزار روپے ٹیکس وصولی پر تاجروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکس واپس لینے کی اپیل بھی کی تھی، جبکہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے 150 یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والے تاجروں کو فکسڈ ٹیکس سے استثنٰی دیا گیا تھا۔