حکومت نےزندگی تماشا کی نمائش روک دی، اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

zindagi tamasha
zindagi tamasha

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فلم ساز سرمد کھوسٹ کی آنے والی فلم ’زندگی تماشا‘ کی نمائش روک دی ہے اور فلم کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل سےرجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مرکزی فلم سنسر بورڈ نے “زندگی تماشا” کا تنقیدی جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فلم بورڈ کی جانب سے فلم کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد ’زندگی تماشا‘ کے پروڈیوسر کو فلم کو ریلیز نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ، علاوہ ازیں زندگی تماشا‘ کی ٹیم کو فی الحال فلم کی ریلیز مؤخر کرنےکی ہدایات کردی گئی ہیں۔

اس سے قبل صوبہ پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے بھی ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کی نمائش روک دی ہے، پنجاب حکومت نے سر مد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کی 24 جنوری کو ریلیز روکتے ہوئے فلم کے ریویو کے لیے 3 فروری کی تاریخ دی ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے بھی فلم ’زندگی تماشا‘ کی نمائش پر پابندی عائدکرد گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، وٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فلم کی نمائش امن وامان کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔

اس سے قبل سرمد کھوسٹ کی جانب سے اپنی فلم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کوروکنے کے لیے لاہور کی سول کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان نے ان کی فلم کی ریلیز روکنے کی کال اور مذکورہ تنظیم کے کارکنان ان کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں ۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ان کی فلم پر غلط الزامات لگائے جا رہے ہیں جب کہ ان کی فلم کسی بھی انفرادی شخص یا کسی بھی تنظیم یا فرقے کے خلاف نہیں ہے بلکہ معاشرے کو بہتر بنانے کے موضوع پر بنائی گئی ہے، فلم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی تماشاکی ریلیز میں رکاوٹیں، سرمد کھوسٹ نے وزیراعظم سے مدد مانگ لی

سرمد کھوسٹ کی جانب سے فلم ’زندگی تماشا‘ کو 24 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ، تاہم گزشتہ دنوں فلم کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد ر سرمد کھوسٹ نے فلم کی نمائش روکنے کے لیے دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا تھا اور حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔

Related Posts