وفاقی حکومت نے ملک کے ابتر معاشی حالات میں بھی سرکاری ملازمین کو تین مختلف اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے دستاویزات بھی جاری کر دیے۔
دستاویزات کے مطابق وفاقی ملازمین کو اچھی کارکردگی پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر پرفارمنس اعزازیہ ملے گا۔ دوسرے اعزازیہ سے کوئی اسپیشل ٹاسک مکمل کرنے والے افسران کو دو ماہ تنخواہ کے مساوی خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا جبکہ تیسرے بجٹ اعزازیہ سے وزیراعظم آفس، وزارت خزانہ، ریونیو ڈویژن، ایف بی آر اور وزارت منصوبہ بندی سمیت متعلقہ ملازمین مستفید ہونگے۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کردی گئی جبکہ سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی بھی منظوری دے دی۔
وزارت توانائی کی تجویز پر ہفتہ کے دن کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے جس کی بنیادی وجہ توانائی کی بچت کرنا ہے اور اسی تناظر میں چھٹی بحالی کی جارہی ہے۔