کراچی:حکومت نے کورونا وائرس کے لئے بنائی گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اب جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لئے بنائی گئی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں، شہری بازاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔
ملک میں کورونا کے کیسز بڑھنے پر حکومت کی جانب سے شہریوں کو ایس او پیز کا پابند بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کی سزاء دی جائیگی۔
عوام کو صنعتی علاقوں، مارکیٹوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا پابند بنانے کیلئے تمام صوبوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں 1 روز کے دوران سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ