حکومت نے طارق ملک کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دیدی، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government approves appointment of Tariq Malik as Chairman NADRA: Fawad Chaudhry

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے طارق ملک کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

موجودہ حکومت نے 60 سے زائد اداروں کے سربراہ تعینات کیے، تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے پر پیپلزپارٹی کے مؤقف کا انتظار ہے، تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، انتخابی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں ہے۔

فواد چوہدر ی نے کہا کہ ن لیگ نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر دی، ن لیگ نے پٹیشن دائر کر دی ہے، ن لیگ کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

کینیڈا میں مسلم خاندان پر ہونیوالے حملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو انتہا پسندی کا طعنہ دینے والے اپنے اندر جھانکیں، مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا سرایت کر گیا، مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا تدارک کیا جائےوزیراعظم واحد لیڈر ہیں جو اسلاموفوبیا پر بات کر رہے ہیں، پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کیلئے ہر ہتھیار استعمال کریں گے۔کینیڈین وزیرِ اعظم

اس حوالے سے آج وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھاکہ پاکستانی خاندان کا قتل افسوسناک ہے جبکہ عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

کینیڈا میں اسلام دشمن دہشت گردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی خاندان کا قتل مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا کے رجحان میں اضافے کا ثبوت ہے۔

اپنے مذمتی و تعزیتی بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے کینیڈا میں مسلم پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے قتل کے متعلق سن کر بہت دکھ ہوا جبکہ یہ قابلِ مذمت دہشت گردی مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کی مثال قرار دی جاسکتی ہے۔

Related Posts