کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے بینکوں کی 50فیصد برانچز 10، 11 اور 12مئی کو بھی کھلی رہیں گی۔
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کی چھٹیوں کے حوالے سے نیا سرکلر جاری کردیا، جس میں اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو حکم جاری کیا ہے کہ 50فیصد برانچوں کو پیر، منگل اور بدھ کے دن بھی کھلا رکھیں۔
دوسری جانب 10، 11 اور 12مئی کو بینک صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک کھلے رہیں گے، پیر تا بدھ پورٹ اور کسٹم ہاؤسز بھی کھلے رہیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک کے حکم نامے کے مطابق تمام بینکوں کی 50فیصد برانچز عوام کو 10اور 11مئی کو عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔
MoC has been approached by the business community for clarification regarding business operations during the EID Holidays. It is clarified that Export Industries and their suppliers (indirect exporters) will remain open on 10, 11 & 12th May 2021. @aliya_hamza
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) May 6, 2021