حکومت کا یکم مارچ سے تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھولنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shafqat mehmood

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 روز معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔

شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم مارچ سے ہفتے میں 5 روز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے کچھ بڑے شہروں کے اسکول 28 فروری تک مرحلہ وار کلاسز لیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں، فیصلے کا اطلاق ان تمام شہروں پر ہو گا جہاں پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

 

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک بھر میں کورونا وباء کی صورتحال پر غور کے بعد 15 مارچ سے مزارات، سینما ہالز اور ان ڈور شادیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔

این سی او سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینما ہالز، مزارات اور انڈور شادیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

دوسری جانب پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے 50 فیصد بڑھانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کیسز میں کمی، این سی او سی کا 15 مارچ سے پابندیاں کم کرنیکا فیصلہ

پی ایس ایل میچز میں اسٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شائقین کے داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ پلے آف میچز میں ایس او پیز کے تحت تمام شائقین کو آنے کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے تاہم ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

Related Posts