کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم این اے جام عبدالکریم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا ہے جس میں رکنِ قومی اسمبلی کا نام پی این آئی لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے نام تحریر کیے گئے خط میں رکنِ اسمبلی کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی) میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل میں مفرور ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا نومبر میں نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان
گورنر سندھ کا ڈی جی ایف آئی اے کے نام خط میں کہنا ہے کہ جام عبدالکریم کا نام قتل کے مقدمے میں درج ہے۔ رکنِ اسمبلی کو وطن واپسی پر حراست میں لے کر متعلقہ عدالت میں پیش کیا جانا چاہئے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی جام عبدالکریم کی گرفتاری کا کہا تھا۔
گورنر سندھ نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف ایک بار پھر جہانگیرترین سے مدد مانگ لی