گوگل رواں برس پاکستان میں خواتین کیلئے 7 تقاریب کی میزبانی کریگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: گوگل رواں برس پاکستان میں خواتین کیلئے 7 تقاریب کی میزبانی کرے گا تاکہ 5 مقامات پر 1 ہزار 550 سے زائد خواتین ڈویلپرز کی حوصلہ افزائی اور مدد کی جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل ٹیکنالوجی کے میدان میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے اور ان کا نیٹ ورک تشکیل دینے کیلئے ڈبلیو ٹی ایم کے نام سے عالمی پروگرام کی سرپرستی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 چوتھی وومن کانفرنس کا شاندار افتتاح

عالمی پروگرام کے تحت گوگل 7 ایونٹس کی میزبانی کرے گا جن میں ریلیاں، ورکشاپس، نیٹ ورکنگ کے مواقع اور کانفرنسز شامل ہیں۔ تمام تر تقاریب مارچ اور مئی کے مابین منعقد کی جائیں گی۔

گوگل حکام کا کہنا ہے کہ تمام تر تقاریب میں مختلف کاروباری موضوعات بشمول قائدانہ صلاحیتیں، تکنیکی مہارات اور خواتین کو درپیش مخصوص رکاوٹیں دور کرنے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

قبل ازیں 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین کے موقعے پر افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ رواں برس کی تھیم کا بھی فیصلہ کیا گیا جو جرأت و حوصلے کو فروغ  اور خواتین کو بہادر بنانے کا پیغام دیتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گوگل کی خواہش ہے کہ تمام خواتین ان تمام تر نت نئے طریقوں پر غور کریں جو وہ 2023 میں اختیار کرنے کی ہمت کریں گی چاہے وہ بہادر اور اختراعی طریقے ہوں۔

Related Posts