وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 میں تعمیراتی شعبے کے لیے اہم اقدامات تجویز کیے ہیں۔ جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو 4فیصد سے گھٹا کر 2.5 فیصد، 3.5فیصد سے 2فیصد اور 3فیصد سے 1.5فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
وفاقی حکومت نےنئے بجٹ میں کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر عائد 7فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے 10 مرلے تک کے گھروں اور 2000 مربع فٹ تک کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ متعارف کرایا جائے گا جبکہ مورگیج فنانسنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک جامع نظام بھی لایا جائے گا۔
مزید برآں، اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی 4فیصد سے کم کر کے 1فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاکہ رہائشی کمی کو پورا کیا جا سکے۔
نئے بجٹ میں سالانہ 20 کروڑ سے 50 کروڑ روپے آمدنی پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔