ریلوے کے سفر کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، بند ہونے والی اہم ٹرین دوبارہ بحال ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر ریلوے نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا، فوٹو دی نیوز

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے کے ذریعے سفر کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کر دیا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا پانچ سال بعد دوبارہ آغاز ہوگا، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مارچ 2020 میں کورونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپریل 2025 کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ایک بار پھر بحال کیا جائے گا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، ڈی جی خان کا روٹ ہے، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو اپریل کے آخر میں بحال کیا جائے گا۔

Related Posts