سندھ کی عوام کیلئے خوشخبری،اب ہر شہری کورونا ویکسین مفت میں لگواسکتا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims more 7 lives in pakistan

کراچی: سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا ویکسین ہر عمر کے شہریوں کیلئے 16 مئی سے مفت دستیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سندھ بھر میں کورونا ویکسین ہر عمر کے شہریوں کیلئے 16 مئی سے مفت دستیابی کا اعلان کیا۔

گفتگو کے دوران ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ سندھ وہ پہلا صوبہ ہوگا جہاں کورونا ویکسین 40 سال سے کم عمر افراد کیلئے بھی دستیاب ہوگی جبکہ ملک بھر میں کورونا ویکسین زائد العمر افراد اور ہیلتھ ورکرز کو لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس سندھ حکومت دسمبر تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کرچکی ہے۔ ہر شخص کیلئے ضروری ہے کہ وہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ویکسین لگوائے تاکہ وائرس کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سندھ میں پاکستان کے سب سے بڑے کورونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔

 ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم ویکسینیشن سینٹر کے افتتاح کے موقعے پر این سی او سی حکام بھی موجود تھے۔ ویکسینیشن سینٹر میں یومیہ 25 سے 30 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاسکے گی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں پاکستان کے سب سے بڑے کورونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

 

Related Posts