مہنگائی کے ستائے ہوئے شہریوں کیلئے خوشخبری، استعمال شدہ گاڑیاں سستی ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی سے ستائے ہوئے شہریوں کیلئے خوشخبری، استعمال شدہ گاڑیاں سستی ہوگئیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے ہوئے شہریوں کو استعمال شدہ گاڑیاں سستی کرنے سے متعلق خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق استعمال شدہ گاڑیاں کم قیمت میں دستیاب ہوسکیں گی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر لگایا جانے والا ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ملک بھر میں استعمال شدہ گاڑیوں پر 1 اعشاریہ 5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس کم کردیا گیا، جس کی نئی شرح 0اعشاریہ 25فیصد ہوگی۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا فیصلہ گاڑیوں کی ڈاکومنٹیشن میں اضافے کیلئے کیا گیا۔ انکم ٹیکس قوانین کی متعلقہ شقوں میں ترامیم کردی گئیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں پر عائد کیے گئے ٹیکس میں کمی کا اطلاق انفرادی ملکیت کی گاڑیوں کی خریدوفروخت پر ہوسکے گا۔ عوام کو کم قیمت اور سستی گاڑیاں دستیاب ہوں گی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل غیر ملکی میڈیا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی کواشیاء کی قیمتوں کے تقابلی جائزے کے بعد دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق گلوبل کنسلٹنسی مرکز نے 209 شہروں سے متعلق اپنے سروے میں درجہ بندی کرنے کیلئے رہائش، آمدورفت کے لیے سواری کی لاگت، کھانے اور گھریلو سامان تک 200 سے زائد اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: رہائش اور سہولیات، کراچی اور اسلام آباد دنیا کے سستے ترین شہرقرار

Related Posts