سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر مقامی منڈیوں میں بھی سونے کی قیمت فی تولہ 86000 روپے ہو گئی ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد سونا مقامی صرافہ بازاروں میں بھی مہنگا فروخت ہونے لگا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 1467 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اس کے مقابلے میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا اور سونا فی 10 گرام 73 ہزار 731 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
ملک بھر کے مختلف شہروں میں 10 گرام اور فی تولہ سونے قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے ساتھ ساتھ کراچی اور حیدر آباد میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس نے 9 ماہ کی طویل مدت کے بعد 38 ہزار 700 کی سطح عبور کی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی کے رجحان کے پیش نظر دن کے آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مزید پڑھیں: اسٹا ک ایکسچینج: کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 38 ہزار 700 کی سطح عبور کر گیا