سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2لاکھ 12 ہزار 400روپے فی تولہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ 2 لاکھ 12ہزار400روپے تک جا پہنچی جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 1 ہزار 115روپے کا اضافہ ہوا۔

ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1ہزار115روپے کے اضافے سے 1لاکھ 82 ہزار 99روپے تک جا پہنچا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 2025 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کم ہوگئی۔صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کا 2روز قبل کہنا تھا کہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی ہے ۔

آج سے 2 روز قبل 10 گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کی کمی ہوئی۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 80 ہزار 727 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کی کمی سے 2010 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

Related Posts