سلام آباد: 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کے اضافے کے بعد ہفتہ کوفی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 300 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز فی تولہ قیمت 216800 روپے تھی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3001 روپے اضافے سے 185871 روپے سے بڑھ کر 188872 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 170382 روپے سے بڑھ کر 173132 روپے ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے سے 2600 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 25اعشاریہ 72 روپے اضافے سے 2229اعشاریہ 08 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2067 ڈالر سے بڑھ کر ڈالر 2103 ہو گئی۔
دریں اثناپاکستانی روپیہ 2 مارچ 2024 کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں کافی حد تک مستحکم ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279اعشاریہ 4 اور فروخت کے لیے 282اعشاریہ 3 رہی۔