ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1100روپے کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1100روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1100روپے کا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں جمعرات کو 1100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور سونا گزشتہ کاروباری روز 180,000 روپے میں فروخت ہونے کے مقابلے میں 181,100 روپے پر فروخت ہوا۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 943 روپے بڑھ کر 154,321 روپے کے مقابلے 155,264 روپے پر فروخت ہوئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 141,461 روپے کے مقابلے میں 142,325 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے بالترتیب 2,070 روپے اور 1,774.69 روپے پر برقرار رہی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں گیس کی قلت، شہری مہنگے سلینڈر خریدنے پر مجبور

ایسوسی ایشن کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 01 ڈالر اضافے کے ساتھ 1878 ڈالر ہو گئی جبکہ اس کی قیمت 1877 ڈالر تھی۔

Related Posts