اسلام آباد: مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت ایک ہی دن میں 2500 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔
10 گرام 24 قیراط کی قیمت 2142 روپے اضافے کے بعد 186,042 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں ریکارڈ 41 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ تین روز میں سونے کی فی اونس عالمی قیمت میں ریکارڈ 54 ڈالر کا اضافہ ہوا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 100 روپے اضافے سے 2450 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 85.47 روپے اضافے سے 2100.48 روپے پر بند ہوئی۔
مزید پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی کمی
ایسوسی ایشن کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 امریکی ڈالر اضافے کے ساتھ 1982 ڈالر ہو گئی۔