کراچی: پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، سونا 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 2056 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔