پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 650 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونیکا بھاؤ 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے ہوگیا ہے۔
10گرام سونیکا بھاؤ 557 روپیکم ہوکر ایک لاکھ 85 ہزار 57 روپے ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرکم ہو کر ایک ہزار 996 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک انڈیکس میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 58,000 کی سطح سے اوپر رہا۔
کے ایس ای 100انڈیکس میں آج کاروباری روز کے دوران مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث انڈیکس 58,899.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔