کراچی: سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ توڑ اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ اور 10 گرام کی قیمتیں بالترتیب 2,200 اور 1,886 روپے کے اضافے کے بعد 174,900 روپے اور 149,948 روپے کی تازہ ترین بلندی پر پہنچ گئیں۔
آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن نے بین الاقوامی منڈیوں میں 3 ڈالر کے اضافے سے 1,796 ڈالر فی اونس کا حوالہ دیا۔
اے ایس ایس جے اے کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے میڈیا کو بتایا کہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی عدم دستیابی سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”مارکیٹ میں خالص سونے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور بڑے سرمایہ کار زرد دھات کو اپنی دولت کے لیے محفوظ سمجھتے ہوئے اپنا پیسہ لگا رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو سونے کی فی تولہ قیمت 200,000 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 330 پوائنٹس کی مندی
دریں اثنا، چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور بالترتیب 40 روپے اور 34.29 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ 2,020 روپے اور 1,731.82 روپے فی 10 گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔