سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کی کمی، ڈالر 15پیسے مہنگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold has become more expensive in Pakistan

کراچی :مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار350روپے ہوگئی،انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں15پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے اضافہ ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4ڈالرکی کمی سے1888روپے ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار350روپے جب کہ دس گرام سو نے کی قیمت 171روپے کی کمی سے96ہزار322روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کی کمی  سے 1200روپے ہوگئی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں15پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے اضافہ ہوگیا جب کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں بھی 1.10روپے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 2.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید15 پیسے کے اضافے سے158.10روپے سے بڑھ کر158.25روپے اور قیمت فروخت30پیسے کے اضافے سے158.15روپے سے بڑھ کر158.45روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سندھ ریونیو بورڈ کامجموعی رقم پر سیلز ٹیکس ادائیگی کے نوٹیفکیشن منسوخ،سابقہ پوزیشن بحال

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 157.90روپے سے بڑھ کر158روپے اور قیمت فروخت 158.20روپے سے بڑھ کر158.30روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید۱یک روپے 10پیسے کے اضافے سے184.50روپے سے بڑھ کر185.60روپے اور قیمت فروخت 186.50روپے سے بڑھ کر187.60روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید2.20روپے کے اضافے سے 205روپے سے بڑھ کر207.20روپے اور قیمت فروخت 207روپے سے بڑھ کر209.20روپے ہوگئی۔

Related Posts