چمکتی دمکتی جلد کے حصول کیلئے جادو اثر ترکیب، ضرور استعمال کریں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چمکتی دمکتی جلد کے حصول کیلئے جادو اثر ترکیب، ضرور استعمال کریں
چمکتی دمکتی جلد کے حصول کیلئے جادو اثر ترکیب، ضرور استعمال کریں

بلاسوچے سمجھے جڑی بوٹیوں یا نامیاتی مصنوعات کا استعمال آپ کی جلد کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے تاہم چہرے پر جڑی بوٹیوں اور ہربل مصنوعات کا استعمال کس مقدار میں اور کس طریقے سے کیا جائے، یہ ایک اہم نکتہ ہے۔

اہم جلدی مسائل کے حل کیلئے ڈاکٹر فرح ناز حیرت انگیز اور آسان نسخے بتاتی ہیں جو پیشے کے اعتبار سے جڑی بوٹیوں کے استعمال کی ماہر یعنی ہربلسٹ ہیں۔ حالیہ ترکیب میں آپ کو گھر بیٹھے چمکتی دمکتی جلد کے حصول کیلئے جڑی بوٹیوں کا استعمال سکھایا گیا ہے۔

ڈاکٹر فرح ناز کی متاثر کن ترکیب سے آپ اپنے ہی گھر کے باورچی خانے میں موجود جڑی بوٹیوں کے استعمال سے اپنی جلد کو شاندار اور چمکتا دمکتا بنا سکتے ہیں۔

اجزائے ترکیبی

ایک چوتھائی چمچ دار چینی

چاول کا آٹا 2 چائے کے چمچ

شہد 1 چائے کا چمچ

لیموں کا رس، چند قطرے

پیسٹ بنانے کا طریقہ:

مندرجہ بالا تمام تر اجزاء باہم ملانے (مکس کرنے) کے بعد پیسٹ بنانے کیلئے پانی کے چند قطروں کا اضافہ کریں۔ دار چینی پاؤڈر کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے کیونکہ یہ جلد کی زیادہ تر اقسام سے مطابقت نہیں رکھتا۔

بہتر ہے کہ دار چینی کو معتدل مقدار میں استعمال کیا جائے اور یہی صورتحال شہد کی ہے جو اگر نہ ہو تو اس کی جگہ ایلوویرا جیل استعمال ہوسکتا ہے۔

لیجئے۔ آپ کا پیسٹ تیار ہوگیا۔ اسے آپ چہرے، گردن، ہاتھوں اور کانوں کے آس پاس بھی لگا سکتے ہیں۔ 

مفید تجاویز

چہرے کی جلد کو چمکدار کرنے کیلئے مندرجہ بالا ماسک استعمال کرنا مفید ہے، تاہم کچھ اضافی مفید تجاویز سے جلد کے مسائل پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔مثلاً

روزانہ 7 سے 8 گھنٹے تک پرسکون نیند۔

جس قدر ہوسکے، پانی پئیں، پیاسا رہنا جلد کیلئے ٹھیک نہیں۔

غذا میں وٹامن ای اور سی کا استعمال کریں۔

ہرے رنگ کی سبزیوں کا استعمال بھی غذا میں ضرور کریں۔

Related Posts