واشنگٹن: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعدادایک کروڑ 22 لاکھ 90 ہزار 458 تک پہنچ گئی جبکہ موذی وباء نے 5 لاکھ 54 ہزار 676افراد کو زندگی سے محروم کردیا۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 22لاکھ 90زار 458افراد متاثر ہوئے جبکہ اس موذی وباء سے 5لاکھ54 ہزار676 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ58 ہزار 319 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد45 لاکھ82 ہزار138ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے7لاکھ 30ہزارسے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکامیں ایک ہی دن میں کورونا کے 60 ہزار 500 سے زیادہ کیسز سامنے آگئے