کراچی: پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیئے گئے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ساری ٹیم آخری اوور میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 6 کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 177 رنز کاہدف دیا۔
????????#MatchDikhao I #HBLPSL6 I #QGvMS pic.twitter.com/0FKPvsqQgx
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 24 رنز پر جیمز ونس قیص احمد کی بال پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد شان مسعود آئے اور صرف ایک رن بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔
یکے بعد دو وکٹیں گرنے کے بعد رائیلی روسو نے میدان میں انٹری لی لیکن وہ بھی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 3 رن پر واپس چلتے بنے۔ شعیب مقصود بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
3rd March, 2021
A new star is discovered in Karachi, called Usman Khan. ????#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvMS pic.twitter.com/ScyGOMlsRr
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
جس کے بعد خوش دل شاہ نے محمد رضوان کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا لیکن 127 کے مجموعی اسکور پر خوش دل شاہ بھی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد کارلوس آئے اور وہ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹِک سکے اور 4 رنز پرمحمد حسنین کا شکار بنے۔
اوپننگ بلے باز محمد رضوان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 66 رنز بنانے کے بعد زاہد محمود کا شکار بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6:گلیڈی ایٹرز کا سلطانز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف
اس سے قبل میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان خان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا، ایوب 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تاہم پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے عثمان خان نے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری اسکور کرکے اپنے عزائم ظاہر کیے۔
3rd March, 2021
A new star is discovered in Karachi, called Usman Khan. ????#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvMS pic.twitter.com/ScyGOMlsRr
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
عثمان خان نے تجربہ کار بولر عمران طاہر سمیت تمام بولرز کی خوب درگت بنائی ۔ وہ 50 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔عثمان خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلی ہی گیند پر فاف ڈپلسی بھی 17 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔
There might be an unluckier way to get out bowled, but we haven’t seen it yet. @faf1307 we feel your pain. ????#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvMS pic.twitter.com/R6M5IeS2th
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021