راولپنڈی: ٹیکسلا میں شریعت کے خلاف آپس میں شادی کرنیوالی دو لڑکیاں عاصمہ اور نیہا آج عدالت میں پیش ہونے کے بجائے منظر سے غائب ہوگئیں۔
راولپنڈی میں لڑکی نے لڑکا بن کراپنی دوست سے شادی کر لی تھی جس پر نیہا کے والد کی جانب سے درخواست پر راولپنڈی کی مقامی عدالت نے عاصمہ بی بی عرف آکاش اور نیہا نامی لڑکی کو آج طلب کیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹیکسلا میں عاصمہ بی بی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کی اور عاصمہ بی بی نے اس شادی کیلئے شناختی کارڈ پر اپنا نام تبدیل کروا کر آکاش رکھ لیاتھا، دونوں لڑکیوں نے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کی تھی ۔
دلہن نیہا علی کے والد نے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کی تھی جس پر عدالت نے دونوں لڑکیوںکو 15 جولائی کو طلب کر لیاتھا۔
دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں اوردونوں لڑکیوں کا نکاح نامہ بھی کنونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی وارڈ نمبر10میں رجسٹرڈ ہوا۔
عدالت نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور دونوں لڑکیوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15 جولائی کو طلب کر لیا ہے
نیہا علی کے والد کی جانب سے دائرکردہ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ہماری شریعت میں لڑکیوں کی آپس میں شادی ممکن نہیں ہے اور ایسا پہلے کبھی ہوا بھی نہیں ۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور ڈاکٹر فاروق ستار کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل