معروف گلوکار عاطف اسلم نے خاتون مداح کو سرپرائز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاطف اسلم نے خاتون مداح کو سرپرائز کردیا
عاطف اسلم نے خاتون مداح کو سرپرائز کردیا

کراچی: پاکستان کے مشہور ومعروف گلوکار عاطف اسلم نے خاتون مداح کو سرپرائز کردیا۔

حال ہی میں عاطف اسلم کینیڈا میں اپنے کنسرٹ میں مصروف ہیں، جہاں پر ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب کنسرٹ کے دوران ایک مداح گلوکار سے ملنے کیلئے پہنچتی ہے۔

گلوکار سے ملاقات کے بعد مداح سوشل میڈیا پر اپنا تجربہ شیئر کرتی ہے، مداح کے مطابق میں نے گلوکار کیساتھ 45 منٹ گزارے جو کہ بہت ہی بہترین تھے۔

Atif Aslam Teased and Hugged Female Fans

یہ بھی پڑھیں: ‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

مداح کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم سے ملاقات کے دوران میں باقاعدہ کانپ رہی تھی، جس پر گلوکار نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کانپ کیوں رہی ہو؟ مداح کے مطابق میں اس ملاقات کے دوران رونے بھی لگی تھی جس پر گلوکار نے مجھے گلے لگا کر تسلی بھی  دی تھی۔

Atif Aslam Teased and Hugged Female Fans

کینیڈا میں معروف گلوکار کے کنسرٹ کے دوران ملاقات کے حوالے سے مداح نے تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا گلوکار بہت ہی بہترین انسان ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں اداکاری بھی شروع کی ہے، اُن کا پہلا ڈرامہ ‘سنگ ماہ’ ہم ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے، جس میں اُن کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے، ڈرامے میں عاطف اسلم کے علاوہ نعمان اعجاز اور ثانیہ سعید بھی شامل ہیں۔

Related Posts