کیا ’’جنی اور جارجیا‘‘ کا سیزن 4 آ رہا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ginny and Georgia: Will there be a Season 4?
ONLINE

نیٹ فلکس کی مشہور سیریز کے مداحوں کے لیے بڑی خبریہ ہے کہ نیٹ فلکس کی مقبول سیریز “جنی اور جورجیا” کا چوتھا سیزن جلد آنے والا ہے۔

اگرچہ تیسرا سیزن ہی بہت سے ناظرین کے لیے جذباتی اور سنسنی خیز ثابت ہوا لیکن نئے سیزن کی تیاری کی خبریں پہلے ہی آ چکی ہیں۔

تیسرے سیزن میں جہاں جارجیا ملر کو ٹام فلر کے قتل سے بری کر دیا گیا، وہیں اس کی ذاتی زندگی میں بھاری قیمت چکانا پڑی، جیسے میئر پال رینڈولف کا اسے چھوڑ دینا اور اس بات کا خدشہ کہ وہ حاملہ ہو سکتی ہے یہ حمل پال کا بھی ہو سکتا ہے یا جو کا۔

دوسری طرف جنی کو بھی حمل کے خدشے، اپنے دوستوں کی فکر اور اپنے غیر یقینی رشتے مارکس بیکر کے ساتھ پریشانیوں کا سامنا رہا۔

مداحوں کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ مئی 2023 میں ہی نیٹ فلکس نے اعلان کر دیا تھا کہ نہ صرف تیسرا بلکہ چوتھا سیزن بھی تیار کیا جائے گا۔

اس خبر کو سیریز کی سوشل میڈیا ٹیم نے مداحوں کے جوش و خروش اور حمایت کا نتیجہ قرار دیا۔ انسٹاگرام پر اس کا باضابطہ اعلان کیا گیا جس پر پرستاروں نے زبردست ردعمل دیا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

اگرچہ ابھی چوتھے سیزن کی شوٹنگ شروع نہیں ہوئی لیکن فروری 2025 میں سیریز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے بتایا کہ مصنفین کی ٹیم نئے سیزن کی کہانیوں پر کام شروع کر چکی ہے۔

ٹیم نے وعدہ کیا ہے کہ چوتھا سیزن ایک یادگار سفر ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ مداحوں کو ایک بار پھر جذباتی نشیب و فراز، سنجیدہ لمحے اور حیرت انگیز انکشافات دیکھنے کو ملیں گے۔

جہاں تک کاسٹ کا تعلق ہے، تیسرے سیزن کے انجام کی روشنی میں امکان ہے کہ جنی ملر، جارجیا ملر، آسٹن ملر، مارکس بیکر، میئر پال رینڈولف، ایلن بیکر، جو، زائیون ملر، گل ٹمنز، ہنٹر چن، صوفی سانچیز، ایبی، نورا، سنتھیا، سلور، وولف اور ٹرس جیسے اہم کردار چوتھے سیزن میں بھی نظر آئیں گے۔

 

سیریز کی خالق سارہ لیمپرٹ کے مطابق، اگرچہ تیسرا سیزن سیریز کا سب سے زیادہ سنجیدہ، سنسنی خیز اور جذباتی سیزن تھا، لیکن چوتھے سیزن کا مزاج کچھ نرم اور امید بھرا ہوگا۔

اس میں بھی ڈراما اور کشمکش ضرور ہوگی، خاص طور پر آسٹن کی اپنے والد گل ٹمنز کے بارے میں جھوٹی گواہی، جو کہ کہانی میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔ سارہ کا کہنا ہے کہ چوتھے سیزن میں آسٹن ایک فعال کردار ادا کرے گا اور خاندان کے معاملات میں سنجیدگی سے شریک ہوگا۔

جہاں تک دیکھنے کا تعلق ہے، جیسے ہی چوتھا سیزن جاری ہوگا، ناظرین اسے صرف نیٹ فلکس پر دیکھ سکیں گے۔

Related Posts