پاکستانیوں کا بس چلے تو ہر تصویر پر فلٹر لگا کر گورے ہوجائیں۔غناء علی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانیوں کا بس چلے تو ہر تصویر پر فلٹر لگا کر گورے ہوجائیں۔غناء علی
پاکستانیوں کا بس چلے تو ہر تصویر پر فلٹر لگا کر گورے ہوجائیں۔غناء علی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غناء علی نے کہا ہے کہ اگر پاکستانیوں کا بس چلے تو ہر تصویر پر فلٹر لگا کر گورے ہوجائیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ غناء علی نے پاکستانی قوم کی اپنی رنگت کے متعلق حساسیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا کہ ہر ایک کو گورا ہونے کا شوق لاحق ہے۔

اپنے انسٹا گرام پیغام میں اداکارہ غناء علی نے کہا کہ اگر پاکستانیوں کا بس چلے تو ہر تصویر پر شدید فلٹر لگا کر گورے ہوجائیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ یہ رویہ جلد ختم ہوجائے گا۔ 

یہی نہیں، بلکہ اداکارہ غناء علی نے حقیقت اور توقعات کے تقابلی جائزے پرمزاحیہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر ایک بار ڈانگری (بچوں کا لباس) لے آئے اور سوچا کہ مجھ پر بہت اچھا لگے گا، لیکن نتیجہ کچھ اور نکلا اور میں کچھ اور ہی لگنے لگ گئی۔

ڈانگری پہن کر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شوہر کہتا ہے کہ آپ لباس پہنیں اور جب آپ پہنیں تو وہ کہتا ہے کہ اب آپ ایک پلمبر لگ رہی ہیں اور پھر آپ کو کچن کی طرف روانہ کردیا جاتا ہے۔

عموماً پاکستانی شوبز شخصیات کو مزاحیہ انداز میں گفتگو کرنے پر بھی سوشل میڈیا صارفین تنقید کا نشانہ بنانے سے باز نہیں آتے۔ قبل ازیں غناء علی کو کاروباری شخصیت عمیر گلزار سے شادی پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ غناء علی نے ناقدین کی گفتگو کا شگفتہ انداز میں جواب دینے کا خوبصورت طریقہ سیکھ لیا ہے۔ دوسری جانب متعدد سوشل میڈیا صارفین اداکارہ غناء علی کو شادی کی مبارکباد اور آئندہ زندگی کیلئے دُعاؤں سے نواز چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے متنازعہ فلم زندگی تماشا ریلیز کرنے کی اجازت دے دی

Related Posts