مکہ مکرمہ میں غلافِ کعبہ تبدیل، عازمینِ حج وقوفِ عرفہ آج ادا کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب، مکہ مکرمہ میں 200 ہنرمندوں نے غلافِ کعبہ تبدیل کردیا
سعودی عرب، مکہ مکرمہ میں 200 ہنرمندوں نے غلافِ کعبہ تبدیل کردیا

سعودی عرب: مکہ مکرمہ کے مقدس ترین شہر میں خادمِ حرمین شریفین کے احکامات کے تحت 200 ہنر مندوں نے غلافِ کعبہ تبدیل کردیا ہے جبکہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلافِ کعبہ تبدیل کردیا گیا ہے۔ کعبۃ اللہ کے غلاف کی تبدیلی کے عمل میں 200 ہنر مندوں نے حصہ لیا۔

ہر سال رسول اللہ ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے 9 ذی الحج کے روز غلافِ کعبہ (کسوہ) کو تبدیل کردیا جاتا ہے۔ نویں ہجری میں بھی کعبہ پر نیا غلاف چڑھایا گیا۔

رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقعے پر کعبۃ اللہ کی عمارت پر یمنی کپڑے سے تیار کیا گیا غلاف چڑھایا جس کی یاد میں ہر سال وقوفِ عرفہ کے بعد غلاف تبدیل کیا جاتا ہے۔

وقوفِ عرفہ کے بعد کعبۃ اللہ پر نیا غلاف چڑھا دیا جاتا ہے جس کے اگلے روز عیدالاضحیٰ منائی جاتی ہے اور تمام مسلمان خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ غلافِ کعبہ کا رنگ بھی باقاعدگی سے تبدیل کیا جاتا ہے۔ حرمین انتظامیہ کے مطابق کعبۃ اللہ پرسرخ اور سیاہ رنگ کا غلاف چڑھایا جاچکا ہے۔

حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں برس غلافِ کعبہ کی تیاری پر 20لاکھ ریال سے زائد لاگت آئی جس میں ریشم، سنہری دھاگے اور چاندی کا استعمال کیا گیا ہے۔ 

کعبۃ اللہ کے غلاف میں 670 کلو گرام ریشم، 120کلوگرام سنہری دھاگہ، 100 کلوگرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا ہے جبکہ نیا غلافِ کعبہ 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہے۔

نئے غلافِ کعبہ کے 16 ٹکڑوں میں سے نچلے حصے میں 6 ٹکڑے اور 12 قندیلیں شامل ہیں۔ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلافِ کعبہ کی تبدیلی حرمین شریفین کی روایات کا حصہ ہے۔

حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔ عازمین منیٰ سے میدانِ عرفات کیلئے روانہ ہوگئے۔ غروبِ آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے اور کھلے آسمان تلے رات بسر کریں گے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز ہو گیا۔ منیٰ میں قیام کے لیے عازمین حج گزشتہ روز پہنچے، دوسری جانب مکہ مکرمہ کی انتظامیہ نے فریضۂ حج کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے۔

سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیرملکی شہری رواں برس حج کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔ اس مرتبہ خصوصی انتظامات کرتے ہوئے منیٰ سے میدان عرفات تک اور مزولفہ سے پیدل روانگی کی بجائے بسوں کے ذریعے سفر کا فیصلہ کیا گیا۔آج پیر کے روز رکن اعظم وقوف عرفہ اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مکہ مکرمہ: مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز ہوگیا

Related Posts