ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار غفور حیدری مدد مانگنے ایم کیو ایم کے پاس پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

abdul ghafoor haidri
حکومت نے مولانا غفورحیدری کوڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کردی

کراچی:جمعیت علما اسلام ف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور پی ڈی ایم کے نامزد ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کے لیے ایم کیو ایم سے حمایت مانگ لی ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اس موقع پر مولانا عطاء الرحمان اور وفاقی وزیر امین الحق بھی موجود تھے۔عبدالغفور حیدری نے ایم کیو ایم سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے حمایت کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات میں ضمیرفروشی کا الزام،2اراکینِ سندھ اسمبلی کی پی ٹی آئی رکنیت معطل

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی جماعت ہیں، جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کے اہم اتحادی ہیں، پیپلزپارٹی رہنما بھی ہمارے پاس آئے تھے، آپ کی درخواست رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رکھیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کے سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے چیئرمین سینیٹ کا ووٹ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو دیں گے۔

Related Posts