کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، قوم نے گھبرانا نہیں ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rift erupts in party, PM Imran decided to dissolve assemblies

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملے پر افرا تفری پیدا کرنے کی ضرورت نہیں،خوف سےملک میں کوروناسےمتعلق افراتفری پھیل گئی ہےیہ وائرس ایک زکام ہےجوتیزی سےپھیلتاہے۔

کورونا وائرس کی خاصیت یہ ہے کہ جلد پھیل جاتا ہے،15جنوری کوکوروناسےنمٹنےکیلئے اقدامات کافیصلہ کیا،کورونا وائرس کے 90 فیصد مریضوں کو صرف نزلہ زکام ہوتا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی نےشروع میں کچھ نہیں کیااب لاک ڈاؤن کردیا،پاکستان کےوہ حالات نہیں جوامریکااوریورپ کےہیں،ہم نے تعلیمی ادارےبند اور اجتماعات پر پابندی لگائی۔

مزید پڑھیں:سندھ میں سرکاری دفاتر،مالز ،ریسٹورنٹس ،پارکس اور اسپتالوں کی او پی ڈیز بند، بس سروس معطل کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوروناوائرس کاپہلا کیس 26جنوری کوآیا ،ایرانی شہر قم کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہے ،اگریہ بیماری پھیلی تووینٹی لیٹرزدرکارہوں گے،این ڈی ایم کوکام سونپ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ دنیامیں ایک لاکھ 90 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہر بند کرتے تو صورتحال مزید خراب ہوتی لوگ بھوک سے مرجاتے، قوم کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم نے کسی صورت گھبرانا  نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زکام ،یاکھانسی کامطلب یہ نہیں کہ کوروناہو،خاص طورپربزرگ افرادکی طبیعت زیادہ خراب ہوتواسپتال جائیں ،کرونا وائرس کی جنگ حکومت اکیلیے نہیں لڑسکتی ،چین نے اگر کامیابی حاصل کی تو عوام کی مدد سےحاصل کی ہے۔

انہوں نے قوم سے کہا کہ آپ نے اس میں مکمل طور پر ذمہ داری لینی ہے ،جہاں بڑے اجتماعات ہیں آپ نے وہاں نہیں جانا ،گھبرانےکی ضرورت نہیں،کوروناوائرس کےخلاف جنگ جیتیں گے۔

ایئرلائنز ، ٹریول انڈسٹری کو مشکلات ہیں ،ہمیں نظر آرہا ہےکہ برآمدات پر کوروناوائرس کا اثر آئے گا ،اکنامک کمیٹی یہ دیکھے گی کہ کھانے پینے کی چیزیں مہنگائی نہ ہوں،اکنامک کمیٹی دیکھے گی کہ کون کون سے شعبے متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کےخاتمےکیلئے چین سےسیکھناہوگا،کوروناوائرس پھیلےگا،لیکن اس سےنمٹنےکےاقدامات کرنےہیں ،کورونا وائرس کی وجہ سےبرآمدات پراثرآئےگا ،پاکستان کی برآمدات بڑھناشروع ہوئی تھیں ۔

ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرکے سزادی جائے گی ،بیرون ملک سےآنےوالوں کوکچھ عرصہ الگ رکھیں،ضروری نہیں کہ کھانسی یازکام پرٹیسٹ کرانےچلےجائیں ،کھانسی،زکام پرگھر میں آرام کریں اورصحت پرنظر رکھیں ۔

Related Posts