پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا مثبت آنے کے بعد خاتون جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے اپنا دورہ مختصر کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بیماری کی تشخیص کے بعد جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان میں اپنی بقیہ مصروفیات منسوخ کردیں۔ ذرائع کے مطابق جرمن وزیر خارجہ کو پاکستان کے بعد یونان اور ترکی بھی جانا تھا۔
خیال رہے کہ جرمن وزیر خارجہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج منگل کو اسلام آباد پہنچی تھیں۔ وہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئی تھیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے باضابطہ تبادلوں کا حصہ ہے، امید کی جا رہی ہے کہ اس سے پاکستان و جرمنی کی کثیر جہتی دوستی کو مزید فروغ حاصل ہوگا