مارول سیریز پر شگفتہ کتاب کے 67سالہ تخلیق کار جارج پریز انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مارول سیریز پر شگفتہ کتاب کے 67سالہ تخلیق کار جارج پریز انتقال کر گئے
مارول سیریز پر شگفتہ کتاب کے 67سالہ تخلیق کار جارج پریز انتقال کر گئے

مشہورومعروف مارول سیریز پر شگفتہ کتاب (کامک بک) کے مصنف اور تخلیق کار جارج پریز 67سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کامک بک آرٹسٹ جارج پریز کے انتقال کا اعلان مارول اور ڈی سی کامکس کی جانب سے سامنے آیا۔ گزشتہ برس جارج پریز نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

مدرز ڈے پر شوبز ستاروں کا دنیا بھر کی ماؤں کو خراجِ تحسین

جارج پریز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں مارول انٹرٹینمنٹ کا کہنا ہے کہ جارج پرویز ایک فنکار، مصنف، رول ماڈل اور دوست تھے، ان کے کام نے تمام مزاحیہ کہانیوں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Marvel Entertainment (@marvel)

مارول انٹرٹینمنٹ کا پیغام میں مزید کہنا تھا کہ جارج پریز کی مہربانی اور سخاوت کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ دوسری جانب ڈی سی کامکس کا کہنا ہے کہ جارج پریز کی کہانیاں پڑھ کر خوشی ہوتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DC (@dccomics)

ڈی سی کامکس نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ جارج پریز کا کام ہر اس شخص میں گونجنے لگتا تھا جس سے ان کی ملاقات ہوا کرتی تھی۔ دنیا بھر کے شائقین اور ڈی سی کامکس ان کی کمی کو محسوس کریں گے۔ 

Related Posts