پشاور:خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے بھر میں عام تعطیلات میں 15 مئی تک توسیع کردی جائے جبکہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے فرنٹ لائن ورکرز کیلئے امدادی پیکیج کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق کورونا سے شہید ہونے والے تمام اسکیل کے فرنٹ لائن ورکرز کیلئے 70 لاکھ روپے کے پیکیج کی منظوری دی گئی ہے جبکہ کے پی پاور ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔
فیصلے کے مطابق کے پی اپیڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے نفاذ کی منظوری دی گئی جبکہ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 10 سے 20 فیصد رعایت کا فیصلہ کیا گیا۔
خیبرپختونخواہ کابینہ اجلاس میں کرایہ داروں کو عدم ادائیگی پر 3 ماہ کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کے پی فرانزک سائنس ایجنسی بل کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ فرانزک سائنس ایجنسی کے قیام کا فیصلہ بھی کیا۔
اجلاس میں 120 چھوٹے کاروباروں کو مختلف فیسوں کی وصولی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے تاکہ تاجر برادری استثنیٰ سے حاصل ہونے والے ریونیو کے ذریعے معیشت کو سہارا دے سکے۔
خیبر پختونخوا کابینہ کے اہم فیصلے
عام تعطیلات میں 15 مئی تک توسیع
کورونا سے شہید ہونے والے تمام سکیل کے فرنٹ لائن ورکرز کیلئے 70 لاکھ روپے پیکج کی منظوری
کےپی پاور ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے قیام کی منظوری
کے پی ایپیڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی رلیف آرڈیننس کے نفاذ کی منظوری pic.twitter.com/6cPmbwFHVj— PTI (@PTIofficial) April 30, 2020