پنجاب میں عام انتخابات 14مئی کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں عام انتخابات 14مئی کو ہوں گے، الیکشن کمیشن
پنجاب میں عام انتخابات 14مئی کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کیلئے تیار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو من وعن عمل کیا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب کی نگران حکومت سے رابطے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، نگران حکومت سے انتظامی اور سکیورٹی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی 17مارچ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

مزیدبرآں الیکشن کمیشن نے فنڈز کے حصول کیلئے وزارت خزانہ سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔

Related Posts