اقوامِ متحدہ میں وزیرِ اعظم نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔عاصم باجوہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ میں وزیرِ اعظم نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔عاصم باجوہ
اقوامِ متحدہ میں وزیرِ اعظم نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔عاصم باجوہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں وزیرِ اعظم  نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے  وزیرِ اعظم عمران خان کے پر مغز خطاب  نے ہر پاکستانی کو فخر کرنے پر مجبور کیا۔

پیغام میں معاونِ خصوصی عاصم باجوہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے پاکستان کا مؤقف پوری دنیا کے سامنے رکھتے ہوئے مسئلۂ کشمیر و فلسطین اور خطے کے امن و امان کی اہمیت کو واضح کردیا اور عوام کو غربت سے نکالنے کا پروگرام بتایا۔

معاونِ خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے کسی بھی جارحیت یا مس ایڈونچر کی صورت میں بھارت کو سختی سے خبردار کیا، گزشتہ شب وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر ہر لحاظ سے قابلِ تعریف رہی۔ 

Related Posts